حیدرآباد کے نواحی علاقہ مادھاپور میں شلپارامم ویدیکا میں نئے تلگوسال
اگادی کے سلسلہ میں مختلف ریاستوں کے فنکاروں کی جانب سے رقص اور تہذیبی
پروگرام پیش کیا گیا۔پنجاب ،
جھارکھنڈ،آندھراپردیش ، کیرل ،کرناٹک،اترکھنڈ،تمل ناڈو، گجرات اور دیگر ریاستوں کے فنکاروں نے مختلف انداز میں رقص کئے ۔چارگھنٹے تک چلے اس پروگرام میں جس کا مشاہدہ عوام کی کثیر تعداد نے کیا، کافی ستائش کی گئی۔